ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں تاریخی اضافہ سے عوام پریشان۔
تفصیلات کے مطابق سیمنٹ کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اورگزشتہ دوہفتے میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت 880 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب رمضان سے پہلے بناسپتی گھی کی قیمتوں میں بھی ایک بارپھر اضافہ ہوگیا ہے۔
گھی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کےبعد قیمت 444 سے بڑھ کر 452 روپے ہوگئی۔
رواں ماہ گھی کی قیمتوں میں 22 روپےاضافہ دیکھنے میں آیاہے۔