انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختطام پر ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاجس کے بعد ڈالرنئی بلند ترین سطح 180.07 روپے پرپہنچ کربند ہوگیاہے ، رواں مالی سال میں ڈالر 22 روپے 53 پیسے مہنگاہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے اور50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 181 سے زائد پرمارکیٹ میں ڈالر ٹریڈجاری رہی ۔