الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کو بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے کی ہدایات

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر صورت اس کی سفارشات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو مقررہ وقت پر کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

پنجاب میں بلدیاتی حکومت 31 دستمبر 2021 کو ختم ہورہی ہے جبکہ ای سی پی نے پنجاب حکومت کو 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایات کی ہے۔ کمیشن کی جانب سے مقامی حکومت اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والے ایک مراسلے میں آگاہ کیا گیا کہ کمزور ردعمل یا ہدایات کی عدم تعمیل کی صورت میں کمیشن آرڈر پاس کرنے کا اختیار استعمال کر سکتا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مراسلے میں کہا گیا کہ ای سی پی نے متعدد مرتبہ صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ تمام مطلوبہ قانونی اور انتظامی انتظامات کو مکمل کرے اور ایکٹ کے سیکشن 91 کے تحت ضرورت کے مطابق مشاورتی اجلاس کے دوران بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مجوزہ تاریخ سے آگاہ کرے۔

اس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے پنجاب حکومت کو بتانا چاہتا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق قوانین / قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 اور پی ایل جی انتخابات رولز2021 ای سی پی کو 30 نومبر 2021 تک فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved