عمران خان ان سب کو چن چن کر مارے گا

17  مارچ‬‮  2022

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن قیادت کو چن چن کر مارے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت سے ملاقات اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرعامر لیاقت نے کہا کہ نیوٹرل جانور نہیں ہوتا ہے، نیوٹرل وہ ہوتا ہے جو فیصلے کے وقت حق اور سچ کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت نیوٹرل ہوں۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپنی پوری قوت کیساتھ مل کر عمران خان پر حملہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کمزوری دکھائی تو عمران خان اس تحریک عدم اعتماد سے انشاءاللہ ویسے بھی نکل جائے گا، لین وہ بعد میں آپ کو چھوڑے گا نہیں، بلکہ چن چن کے مارے گا، کیونکہ آپ سب کے تو احتساب کیسز لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے گلا پیٹ پھاڑ کر کرپشن کے پیسے نکلوانے تھے، وہ ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved