پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت کالعدم تنظیم کے ساتھ کئے گئے معاہدے کو فوری طور پر منظرعام پر لائے
اس ملک کے شہری یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ ہفتوں نظام زندگی معطل رکھنے ، جان و مال کا نقصان کرنے والی کالعدم تنظیم کے ساتھ کیا طے پایا ؟
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) November 1, 2021
رہنماء پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت رات کی تاریکی میں کئے گئے معاہدے سے متعلق قوم کو آگاہ کرے۔ اس ملک کے شہری یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ ہفتوں نظام زندگی معطل رکھنے، جان و مال کا نقصان کرنے والی کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے میں کیا طے پایا ہے۔ انہوں نے کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بتایا جائے کہ کیا پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی شہادتیں بے وجہ تھیں، ان کے قتل کےملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا یا نہیں؟
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس طرح تو کریانے کی دکان نہیں چلتی جس طرح ریاست پاکستان کو چلایا جا رہا ہے۔ ماضی گواہ ہے کہ جب بھی ریاست نے اس طرح کے عوامل کے سامنے گھٹنے ٹیکے اس کا نقصان ہوا۔
اس طرح تو کریانے کی دکان نہیں چلتی جس طرح ریاست پاکستان کو چلایا جا رہا ہے
ماضی گواہ ہے کہ جب بھی ریاست نے اس طرح کے عوامل کے سامنے گھٹنے ٹیکے اس کا نقصان ہوا
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) November 1, 2021