وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ہلچل کے دوران سربراہ تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت قبل از وقت الیکشن کا اعلان کر کے اس سیاسی بحران کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی جنگ پارلیمنٹ کی بجائے گلی کوچوں میں لڑی جا رہی ہے، حکومت تصادم کی راہ اختیار کرنے سے گریز کرے۔
سعد رضوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ ہیں، کسی کو بھی ملکی مسائل کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اراکین اسمبلی کو جمہوری اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق آزادانہ طور پر فرائض ادا کرنے کی اجازت دے۔
سربراہ ٹی ایل پی نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اقتداربچانے اور لوٹنےکی جنگ ہورہی ہے، اور وفاقی حکومت ملکی نظام چلانےمیں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
یاد رہےکہ آج سندھ ہاؤس میں حکومت کے ناراض اراکین اسمبلی سامنے آئے ہیں، جن میں سے راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں 24 سے زیادہ اراکین اسمبلی موجود ہیں، میزد بھی جوائن کرنا چاہ رہے ہیں، لیکن ن لیگ ان کا ٹکٹ ایڈجسٹ نہیں کر پا رہی۔