وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹی وی شو کے دوران ناراض پارٹی رکن رمیش کمار کو گالی دے دی ہے۔
نجی چینل کے شو میں ڈاکٹر شہباز گل اور رمیش کمار وانکوانی بطور مہمان شریک تھے، اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر دونوں کے دوران زبردست بحث جاری تھی۔
میزبان کے سوال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ رمیش کمار پاکستان تحریک انصاف کی بدولت مخصوص نشست پر اسمبلی میں آئے تھے، اور اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ان میں شرم و حیا ہوتی تو یہ پہلے خود ہی استعفیٰ دے دیتے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے وزیراعظم کے استعفٰے کا مطالبہ کیا تو ڈاکٹر شہباز گل غصے سے آگ بگولا ہوگئے،پھر کیا ہوا؟ دیکھئے اس ویڈیو میں#DunyaNews #DunyaPrograms pic.twitter.com/mNZkbmKzuH
— Dunya News (@DunyaNews) March 17, 2022
ڈاکٹر شہباز گل نے رمیش کمار پر الزام عائد کیا کہ یہ کرپٹ آدمی ہیں، کئی بار کینسر کی جعلی دوائیں بیچنے ہمارے پاس پنجاب آئے۔ ڈاکٹر شہباز گل کی گفتگو کےدوران رمیش کمار نے بولنا چاہا تو شہباز گل نے ان کے خلاف نہاہت غیر مہذب گفتگو کی، اور کئی مرتبہ گالی بھی دی، جسے چینل انتظامیہ کی جانب سے میوٹ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ آج رمیش کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے تین وزراء پارٹی چھوڑ چکے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 33 اہم ارکان مختلف پارٹیوں کیساتھ اپنے معاملات طے کر چکے ہیں۔