طالبان کا ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان

17  مارچ‬‮  2022

طالبان نے ملک بھر میں لڑکیوں سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نیوزایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعرات کے روز افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے کہا کہ ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکولز آئندہ ہفتے سے کھول دئیے جائیں گے۔

عزیز احمد نے بتایا کہ طالبات کو مردوں سے الگ اور صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی، لیکن کچھ دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں کوئی بھی ایسا سکول نہیں رہے گا، جو بند ہو، وزارت تعلیم تمام اسکولز کھول دے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے  بالخصوص خواتین کے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے تھے، جس کے باعث عالمی برادری کی جانب سے طالبان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ طالبان کا موقف تھا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں، صرف سیکیورٹی مسائل اور سہولیات کے فقدان کے باعث تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved