وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد – (اے پی پی):آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان، وفاقی وزیر توانائی محمد حما اظہر، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ سیّد فخر امام، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم کی بریفنگ
حکومت نے کرونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے۔ وزیر اعظم pic.twitter.com/RFVumi3By9
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 1, 2021
وزیراعظم کو معاشی ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے، کورونا وائرس کی وبا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا خوردونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انتہائی تیزی سے اضافہ کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے اہم میکرو اکنامک اشاریوں کے استحکام پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ا نہوں نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔