کراچی کے علاقے شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھاکہ آگ جھونپڑیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ لگنے کے باعث 5 جھونپڑیاں مکمل طور پرجل کر تباہ ہو گئیں، فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پرقابوپایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 5کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ آگ لگنے سے 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران اور 8 سال کی طیبہ جاں بحق ہونے والوں میں ہے جبکہ 4 سالہ بچی زیبا جھلس کرشدید زخمی ہو گئی اوربعد میں زندگی کی بازی ہارگئی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کے وقت 5 بہن بھائی جھونپڑی میں موجود تھے جبکہ والدین کام پر گئے تھے، بچوں کا والد گھر پرملازمت کرتا ہے اوررکشہ چلاتا ہے۔