کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ،ہمیں علم ہے کہ اب آخری ٹیسٹ میچ ہے، آسٹریلین کوچ

18  مارچ‬‮  2022

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے 15 روز میں سے 10روز اچھی کرکٹ کھیلی،کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلوی کوچ نے بیان دیا ہے کہ  لیگ اسپنر مچل سوئپسن نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اورکئی چانسز دیے، اب قذافی اسٹیڈیم جا کردیکھیں گے کہ وہ کس قدرپلان میں شامل ہیں، ہم کنڈیشنزکا جائزہ لیں گے اوردرست فیصلے کریں گے۔

اینڈریو میکڈانلڈ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے اور خاص طور پر بابراعظم نے شاندار اننگز کھیلی اور ہمیں جیتنے نہیں دیا جب کہ کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز بہت مواقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

اینڈریو میکڈانلڈ  نے عندیہ دیا کہ مچل اسٹارک سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں کھیلیں، سمجھتا ہوں کہ اگر مچل اسٹارک تازہ دم رہتے ہیں تو تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ہمیں چارروزملے ہیں اور ہمارے پاس بنچ اسٹرنتھ بھی اچھی ہے، جو کھلاڑی نہیں کھیلے وہ مکمل تیارہیں ان کا آپشن ہمارے پاس موجود ہے، ہم ہر دفعہ پچ کا جائزہ لیتے ہیں اس مرتبہ بھی قذافی اسٹیڈیم کی پچ دیکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved