واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

واپڈا نے ملکی آبی ذخائر کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔

اسلام آباد – (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداوشمار جاری کر دئیے ہیں، واپڈا کی جانب سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27400 کیوسک اور اخراج 45000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی آمد5200 کیوسک اور اخراج5200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد16600 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13300  کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1508.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.646 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1181.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.228 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح643.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.093 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved