پی ٹی وی سپورٹس کے لائیو پروگرام میں میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کی شعیب اختر سے بدتمیزی کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو فراہم کر دی گئی ہے۔
آج ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی اور تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا اور تحقیقاتی رپورٹ کا مسودہ پیش کیا۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سابق غیر ملکی کرکٹر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ دوستانہ ماحول میں شو ہورہا تھا، ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے پہلے اجلاس کے بعد پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیازاور کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کوآف ائیر کر دیا تھا۔