غیر قانونی اقدامات پر عدالت اپنا کردارادا کرے،مولانا فضل الرحمٰن

18  مارچ‬‮  2022

پاکستان ڈیموکریٹک موومینٹ کے سربراہ مولانا  فضل الحمٰان نے عدالت سے عمران خان کے خلاف  کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم گورنرراج نافذ کرنے یا کوئی تقرری و تبادلہ کرنے کا اختیارنہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں،تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کا تبادلے یا تقرری کیلئے حکم غیر آئینی ہوگا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی پوسٹنگ اقربا پروری کی بد ترین مثال ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد فارن پوسٹنگ غیر قانونی اورغیراخلاقی ہے، ایسے کسی بھی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی ، سیاسی جماعتیں امید رکھتی ہیں کہ عدالتیں اس سلسلے میں اپنا کردارادا کریں گی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved