وزیر اعظم کا سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ

18  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سندھ میں گورنر راج کے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گورنر راج لگانے کا اقدام نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام تر حکومتی وسائل ہونے کے باوجود کسی قسم کی خریدوفروخت میں شامل نہیں ہونگے، ہم حق سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں اللہ مددگار ہوگا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی اور ایسے اقدامات کیے جائیںگے  کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مائنس عمران خان چاہتے ہیں ان کی کوششوں کو ناکام کریں گے لیکن 27 مارچ کو قوم تبدیلی دیکھے گی۔دوران اجلاس سیاسی کمیٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کا عزم کرتے ہوئے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved