وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، میں نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سمیت جو جو ملوث ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری جانب اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون میں موجود سندھ ہاؤس کے باہر پہنچے تھا جہاں احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔بعدازاں مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور منتشر ہوگئے۔