پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق نور عالم خان نے دھمکیوں والی میسجز کے اسکرین شارٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کہا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیربھٹواوربشیربلور کے ساتھ ہوا، وہی تمھارے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہےکہ تمہارے اور تمہارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا، مجھےکچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دارہوگی۔
Receiving threats telling me what we did with Benazir Bhutto shaheed and Bashirbilour shaheed will do with you and your three sons I saved others numbers who have given threats present leadership will be responsible pic.twitter.com/91Y23keFIY
— Noor Alam Khan (@NOORALAMKHAN) March 18, 2022
خیال رہے کہ نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔