سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے رد عمل سامنے آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ حکومت تو نہیں بچا سکتے، اگر کوئی بچی کچھی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی۔
حکومت تو نہیں بچا سکتے انشاءاللّہ، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی! آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاو اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے! https://t.co/6ihS9I0Y6b
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ، اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون میں موجود سندھ ہاؤس کے باہر پہنچے تھا جہاں احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔بعدازاں مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور منتشر ہوگئے۔