سعودی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا اورتمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا  گیا۔ دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کے فروغ اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امریکہ میں سعودی سفیرریما بنت بندر کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، سلامتی اور استحکام پربات چیت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ فیصل اورانٹونی بلنکن نے بین الاقوامی سطح پرپائیدار ترقی کو بڑھانے کیلئے ماحولیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودیہ اور دیگر عرب ریاستوں کے لبنان کے ساتھ حالیہ تنازعے سمیت سوڈان کے مارشل لاء پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے ان مسائل کے حل کیلئے مشترکہ تعاون اور کوششوں پر زور دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved