دنیا کے خوشحال ترین مما لک کی فہرست جاری ، پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

18  مارچ‬‮  2022

اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم نے جمعے کے روز دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کی جس کے مطابق فن لینڈ مسلسل پانچویں سال بھی دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے جبکہ ڈنمارک کا دوسرا اور آئس لینڈ کا تیسرا نمبر پر ہے۔
فہرست کے مطابق سوئٹزرلینڈ کا چوتھا، نیدرلینڈز کا پانچواں ،لیگزمبرگ کا چھٹا، سوئیڈن کا ساتواں، ناروے کا آٹھواں، اسرائیل کا نواں جبکہ نیوزی لینڈ کا دسواں نمبر ہے۔
دوسری جانب اگر پاکستان کی بات کی جائے اس نے خوشحالی کے لحاظ سے اپنے پڑوسی ملک بھارت کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فہرست کے مطابق پاکستان کا نمبر 121واں ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 136 نمبر پر موجود ہے ،دوسری جانب اس فہرست میں افغانستا ن کا آخری نمبر ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ رپورٹ لوگوں کی خوشحالی کے ساتھ معاشی اور سماجی ڈیٹا پر بھی مبنی ہے جبکہ اس میں تین سال2019 سے 2021کی مدت کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں 146 ممالک کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے جس میں ان ممالک میں بسنے والے لوگوں کی آمدن، صحت مند زندگی، مشکل وقت میں مدد ملنے کی توقع ، فراخدلی ، آزادی اور خود اعتمادی جیسے عناصر کو بھی دیکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved