وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ زخمی ہو گئی

18  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ کا چہرہ اسکینگ کے دوران زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زخمی ہونے کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی ناک پر گہری چوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ برطانوی دارالحکومت لندن اسکینگ کررہی تھیں کہ اس دوران وہ زخمی ہوگئیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر حادثے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

برطانوی پروڈیوسر نے ایموجیز کی مدد سے واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تصویر میں جمائمہ گولڈ اسمتھ بستر پر آرام کرتی دیکھی جاسکتی ہیں اور ان کی ناک پر زخم کا واضح نشان بھی موجود ہے، خوش قسمتی سے ان کی آنکھ بچ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے حادثے کا علم ہونے پر جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved