حکومت نے ڈی چوک جلسے کا عنوان رکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا عنوان ’امربالمعروف‘ رکھ دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا عنوان ’امربالمعروف‘ تجویز کیاگیا ہے۔
ستائیس مارچ کو ڈی چوک پر تاریخی جلسے کا عنوان اور خیال (Theme) “امر بالمعروف” تجویز کیا گیا ہے، تمام عہدیداران اور ورکرز اس عنوان کو نوٹ کر لیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022
انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداران اور کارکن عنوان کو نوٹ کر لیں۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی ہے۔