جہانگیر ترین کا سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت کا عندیہ

19  مارچ‬‮  2022

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت کا عندیہ دے دیا۔

جہانگیر ترین کی لاہور رہائشگاہ پر پی ٹی آئی ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا، جس کے شرکاء سے جہانگیر ترین نے لندن سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔اعلامیے کے مطابق جہانگیر ترین نے خطاب میں ملکی سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے گروپ کے اراکین کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔

اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس ترین گروپ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی مذمت کی۔

جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں چند اہم حکومتی شخصیات کے رابطے زیر بحث آئے اور اس کے بعد حکومتی شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved