وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی سے پریس کانفرنس کے درمیان صحافی نے سوال کیا کہ صدر بائیڈن وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے جس پر جین ساکی نے کہا کہ ابھی میرے پاس اس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں ہیں۔
جین ساکی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی سطح پر رابطے رہتے ہیں جبکہ محکمہ خارجہ قومی سلامتی کی ٹیم امریکی صدر کے رابطوں کو دیکھتی ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس سے پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی غلامی نہیں کریں گے، آپ کا اس پر کیا تبصرہ ہے۔
جس پر وائٹ پاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، لیکن سفارتی ذرائع کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔