کویت سے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

19  مارچ‬‮  2022

انٹیریر منسٹری کویت نے کورونا سے متعلق  پابندیوں میں نر می کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد پر ملک میں داخلے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اوروہ بغیر ٹیسٹ یا قرنطینہ کے ملک میں داخل ہوسکیں گے البتہ ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والے افراد کو پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھانا لازمی ہوگا جب کہ کویت پہنچنے کے بعد 7 دن ہوٹل میں قرنطینہ اور اس کے بعد پھر پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہوگا۔ کویتی حکومت سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لیے کئی ممالک کے شہریوں کے لیے پہنچنے پر ویزا کی سہولت فراہم کرنے پرغور کررہی ہے۔

کویت میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور سیاحت میں اضافے کے لیے 3 ماہ کا انٹری ویزہ متعارف کرایا ہے جس کا آغاز آئندہ دوروزمیں ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved