مجھے اشرف غنی نے کہا کہ مرتے دم تک طالبان سےلڑوں گا، اگلے روز فرار ہو گئے، امریکی وزیر خارجہ

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر اشرف غنی کو کابل میں رہنے کے لیے قائل کرنے کی  پوری کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 14 اگست کی رات اشرف غنی کے ساتھ فون پر بات کر رہے تھے اور انہیں  کابل میں نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے منصوبے کو قبول کرنے کیلئے قائل کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ  یہ حکومت طالبان کی قیادت میں ہوتی اور جامع حکومت کا قیام عمل میں لایا جاتا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے افغان صدراشرف غنی نے جواب دیا کہ وہ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں اور اگر طالبان ساتھ نہیں دیں گے تو وہ موت تک ان کا مقابلہ کرنے کیلئے  بھی تیار ہیں، لیکن  اگلے ہی روز وہ افغانستان سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اشرف غنی کے ساتھ کئی مہینے پہلے سے بات چیت میں مصروف رہے، لیکن ہماری امیدوں کے برعکس عین وقت پر افغان صدر کابل سے فرار ہو گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved