پرویز خٹک نے رات گئے ترین گروپ کے ممبران سے رابطہ کیا اورسیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق عون چوہدری سے رابطے کے دوران پرویز خٹک نے ترین گروپ کو فوری طورپرانتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی ہے اور کہاہے کہ اہم فیصلے روک لیں جلد اہم پیشرفت سے آگاہ کریں گے ۔اس کے علاوہ فواد چوہدری نے بھی عون چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے ۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے رات گئے رابطہ کیاہے اور ان سے اہم فیصلے فوری نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ یاد رہے کہ ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے ایک روز قبل سینئر صحافی حامد میر کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سندھ ہاﺅس میں اس وقت پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی موجود ہیں ۔ یہ انٹرویو نشر ہونے کے بعد خبریں آئی کہ اپوزیشن نے سندھ ہاوس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو راتوں رات صوبہ سندھ منتقل کر دیاہے ۔راجہ ریاض اور دیگر رہنماﺅں کی جانب سے پی ٹی آئی کے پیسے لینے کے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔