تین بڑے خاندانوں کو مائنس کر دیں تو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، غلام سرور

19  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے بارے میں سوچا ہی نہیں جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگر تین بڑے چور خاندانوں کو مائنس کر دیں تو ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔  وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ اپوزیشن میں اچھے لوگ بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف عالمی سازشوں کا شکار ہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے مل کر ان سے اقتدار کی بھیک مانگی، ثابت ہوتا ہے کہ مولانا پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تینوں اپوزیشن لیڈران کا لوٹا ہوا مال بیرون ملک ہے، مائنس عمران خان کے بارے سوچا ہی نہیں جا سکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف پاکستان کی سلامتی کےضامن ہیں، تین بڑے خاندانوں کو مائنس کردیں تو اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved