رفحہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے زیر اہتمام ’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: میڈیا کی سیاسی معیشت‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے وزیر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سوشل میڈیا کی ہر کسی کی سوچ کو متاثر کرنے کے تناظر میں نوجوانوں کی فکری قوت کو مضبوط کرنا ضروری ہے تاکہ وہ جعلی خبروں سے متعلق مثبت رائے قائم کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفحہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے زیر اہتمام ’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: میڈیا کی سیاسی معیشت‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موضوع پر بحث کو فروغ دینے کے لیے سکولوں میں اقدامات لینےپر بھی زور دیا۔ ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 14 سال کے نوجوان جعلی خبروں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اس لیے بچوں کے 14 سال کی عمرتک پہنچنے سے پہلے ہی منفی سوچ کی روک تھام کیلئے کوششیں کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پسند پاکستان کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر ایسی ہی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتراض مواد کو بلاک کرنا کوئی حل نہیں ہو سکتا اس لیے حکومت اور تعلیمی ادارے لوگوں کو صحیح اور غلط میں فرق سمجھنے کے قابل بنائیں۔