سندھ ہاﺅس حملے پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس

19  مارچ‬‮  2022

سندھ ہاس حملے  پر سپریم کورٹ  کے جج  عمر عطا بندیال نے  از خود نوٹس  لیتے ہوئے حکام کو طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلباءنے سندھ ہاوس کے سامنے  احتجاج شروع کیا جو کہ بعد میں اشتعال  انگیزی  کا سبب بنا اورمظاہرین نے گیٹ توڑ ڈالا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کیں جسکے بعد شہباز گل نے  ضمانتیں کروا کر متعدد طلباء کورہا کروایا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سندھ ہاوس میں پناہ لینے کا اعلان کیا تھا جبکہ راجہ ریاض کے انٹرویو کے بعد سیاست میں گرما گرمی پیدا ہوئی اوراحتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ۔

سپریم کورٹ آج دوپہر ایک بجے سندھ ہاﺅس پر حملے کے از خود نوٹس کی سماعت کرے گی ،عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری ک دیاہے جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved