اپوزیشن کو کرپشن کی سیاسی بیماری ہے، اپوزیشن کو عوام کا اعتماد حاصل نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

19  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کسی سطح پر بھی عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری اور سید رضا بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اورجنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن  کو کرپشن کی سیاسی بیماری ہے سب کا علاج عمران خان کریں گے کیونکہ سیاسی بیماری اب کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کی حمایت سے ایسے منفی ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کی جانب سے ذاتی ایجنڈے کوترجیح دینا خود غرضی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھا دیا، اپوزیشن جتنی مرضی منڈیاں لگا لے، شکست پھر مخالفین کا مقدر ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو کسی سطح پر بھی عوام کا اعتماد حاصل نہیں، اپوزیشن کی ہر سازش کی طرح تحریک عدم اعتماد بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved