یوکرین معاملے پر ، امریکی اور چینی صدور کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

19  مارچ‬‮  2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے یوکرین پر روسی حملے کی حمایت کی تواسے بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی

امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب سے دو  گھنٹے ویڈیو لنک پر بات کی جس میں جوبائیڈن نے واضح کیا کہ اگر چین نے روس کا ساتھ دیا تو نہ صرف اسے امریکا بلکہ پوری دنیا کے ردعمل کا سامناکرنا پڑے گا۔ویڈیو لنک پر بات چیت میں چینی صدرنے زور دیا کہ یوکرین کے بحران کی اصل وجہ سمجھنےکےلیے امریکا اور نیٹو روس سے مذاکرات کریں اور روس اور یوکرین کے سکیورٹی تحفظات دور کیے جائیں۔

صدر شی نے زوردیا کہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کی جائے جب کہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ دور سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں جورکاوٹیں حائل ہیں وہ نہ صرف دور نہیں کی گئیں بلکہ ان میں اضافہ ہوا ہے۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خطرناک ہے کہ امریکا میں بعض افراد تائیوان میں آزادی پسندقوتوں کو غلط سگنلز دے رہے ہیں۔

چینی صدرنے نیٹوممالک پرزوردیا کہ وہ مسئلے کے حل کے لئے ماسکو سے مذاکرات کریں۔شہریوں کی ہلاکت روکنے اورانسانی بحران کوپیدا ہونے سے روکنے کے لئے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی صدرپرواضح کیا کہ چین روس اوریوکرین کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved