خیبر پختونخوا میں بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کا45 ایم پی ایز کی حمایت کا دعویٰ

19  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن کا وفاق کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپوزیشن قائدین کو 45 پی ٹی آئی ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کا بڑا اکثریتی گروپ پی پی قیادت کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا 4 رکنی پارلیمانی گروپ پہلے ہی حکومت سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ چند روز میں جمع کروائی جانے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved