پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری

19  مارچ‬‮  2022

تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔جن ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو اور باسط بخاری شامل ہیں۔

نوٹس میں منحرف ارکان قومی اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کریں۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل فیصل جاوید خان نے بنی گالا میں وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجا ریاض کا دعویٰ ہے کہ کم از کم 24 ارکان اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ہیں۔

حکومت کے اتحادی جماعتیں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی اس بات کی نشاندہی کرچکے ہیں کہ اگر تحریک انصاف کو عدم اعتماد میں کامیابی درکار ہے تو وہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved