پنجاب اسمبلی میں وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہاﺅس پر حملے کے معاملے پروزیر داخلہ شیخ رشید کے کیخلاف استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کردی گئی۔قراردادمسلم لیگ( ن) کی رکن سعدیہ تیمورکی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوان پی ٹی آئی کارکنان کے سندھ ہاﺅس پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں ، وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کو کارکنوں سے قتل کرانا چاہتے تھے۔
قرارداد میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کا رویہ بھی ناقابل برداشت ہے، مطالبہ ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید فوری عہدے سے مستعفی ہوں اور حکومت تمام ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔