وزیراعظم آج رنگ روڈ راولپنڈی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

19  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان آج رنگ روڈ راولپنڈی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان آج راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ہفتے کے روز وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ 38.3 کلومیٹر طویل اور 6 لین پر مشتمل ہوگی۔ رنگ روڈ پر انٹرچینج بھی تعمیر ہوں گے۔

راولپنڈی رنگ روڈ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کےٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ متبادل سڑک کے طور پر رنگ روڈ کی وجہ سے مسافروں کو وقت اور خرچے کی بچت ہوگی۔

منصوبے کی بدولت روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہفتے کووزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved