ترین گروپ کے ارکان پارٹی کا حصہ ہیں، گلے شکوے دور کرنے کو تیار ہیں، مراد راس

19  مارچ‬‮  2022

صوبائی وزیر برائے تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے ترین گروپ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس کی ترین گروپ کے 6 سےزائد ارکان سے ملاقات ہوئی ہے۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آئیں مل بیٹھ کرغلط فہمیاں دور کرتے ہیں، ترین گروپ کے ارکان پارٹی کا حصہ ہیں، گلے شکوے دور کرنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ  پارٹی قیادت کے بارے میں ہمیشہ مثبت رویہ اختیار کیا گیا، تمام فیصلوں کا اختیار جہانگیر ترین کے پاس ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

دوسری جانب ترین گروپ کے عون چوہدری اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں،  ترین گروپ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved