وزیراعظم کی کارکنان کو منحرف اراکین اسمبلی کے واپس آنے کی یقین دہانی

19  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام منحرف اراکین تحریک عدم اعتماد کے وقت واپس آ جائیں گے۔

آج راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو نظر آگیا ہےکہ اس وقت کیا چل رہا ہے، بڑے بڑے پیسے کے تھیلے آرہے ہیں، میں ضمیر فروشی کیخلاف عوام کا غصہ دیکھ رہا ہوں، اپوزیشن کی طرف جانے والے ہمارے زیادہ تر منحرف اراکین اسمبلی تحریک عدم اعتماد کے وقت عوام کا دباؤ دیکھ کر واپس آجائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ کھلے عام ہورہا ہے، جو سندھ ہاؤس میں ہورہا ہے اس طرح برطانیہ میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کوئی رکن پارلیمنٹ پیسے لے کر فلورکراسنگ کرکے دوسری طرف چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں رکن پارلیمنٹ کوعوام کا خوف ہوتا ہے، اگر کوئی ایسا کرے تو اس کی سیاست ختم ہوجائے اور اسے جیل بھیج دیا جائے۔

انہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے حلقے کا ممبر پیسے لے کر دوسری طرف چلا جائے تو پرامن احتجاج آپ کا حق ہے، لیکن تصادم نہ کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved