وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مصروف ترین شاہراہ کشمیر ہائی وے کو سگنل فری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کشمیر ہائی وے کو سگنل فری کر کے اوور ہیڈ پلوں کی تعمیر کے اخراجات کو بچایا گیا ہے۔ اب ہزاروں گاڑیاں سگنل فری سفر کر سکیں گیں،انہوں نے کہا کہ ریاستی اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ معززین ایئرپورٹ کے لیے سگنل فری سفر کریں گے۔
سری نگر ہائی وے پر تین مقامات پر محفوظ یوٹرن بنائے گئے ہیں۔ پہلا یوٹرن جی نائن اور جی ٹین کے درمیان بنایا گیا ہے۔ دوسرا یوٹرن جی الیون اور اسلام آباد چوک کے درمیان بنایا گیا ہے۔
تیسرا یوٹرن پولیس لائن کے قریب تین روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے کے سگنل فری ہونے سے شہری بغیر مشکلات کے سفر کرسکیں گے۔