پی ٹی آئی کے منحرف ارکین کو نوٹس جاری ہونے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

19  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز  نے وزیراعظم عمران خان  کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئےکہا ہےکہ  دوسروں کو شوکاز دینے سے پہلے اُس شوکاز کا جواب دو جو قوم نے آپ کو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی اور بدامنی میں دھکیل دیا ہے،  بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بقول آپ کے 14 اراکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہےکہ 342 کے ایوان میں165ارکان آپ کے ساتھ رہ گئےہیں، گویا آپ اکثریت کھو چکے ہیں ، آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی،  قانونی اور  آئینی جواز کھو چکے ہیں، اب اقتدار سےچپکے رہنےکا کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے 13 ارکان قومی اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved