ترکی نے یورپ اور ایشیاء کو ملانے والا دنیا کا طویل ترین پل کھول دیا

19  مارچ‬‮  2022

ترکی میں  یورپ اورایشیا کوملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کرتے ہوئے اس آمدورفت کیلئے کھول دیا ہے۔

ترکی کا کینا کیلے پل 1915ء میں تعمیر کیا گیا تھا، جسے اب ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ تعمیر کیا ہے۔

ترکی اورجنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر اس پل کا افتتاح کیا۔ دنیا کے سب سے طویل پل کی تعمیر پر2.8 بلین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

کینا کیلے پل کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے، اس کی تعمیرکا کام 2017ء میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ پل کی تعمیرمیں 5 ہزار ورکرز نے حصہ لیا۔ پل کی تعمیر کے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پرمشتمل سفر اب صرف 6 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved