پاکستان نے بھارت کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سریز جیت لی

19  مارچ‬‮  2022

ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے ہرا کر ٹاٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 216 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا،بدر منیر نے 25 گیندوں پر63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارت کی ٹیم کو ابتداء میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ابتدائی 3 بلے باز 13 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پوری ٹیم 158رنز بنا سکی۔

پاکستان کے بدر منیر کو شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved