بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے،جنہیں خاران ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کی۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔حکام کے مطابق دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔انہوں نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل مکران ڈویژن کے علاقے پنجگور ٹاؤن میں بم دھماکے سے 2 راہگیر جاں بحق جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved