جاپان میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

19  مارچ‬‮  2022

جاپان میں 5.5 شدت کے زلزلے نے بڑی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

جاپان میں 5.5 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق شمال مشرقی جاپان کے صوبے ایواتی میں مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی ریکٹر سکیل پر 5.5 شدت محسوس کی گئی۔ موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے بعد ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی تاحال سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved