نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

19  مارچ‬‮  2022

ناروے میں جاری نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ناروے میں مغربی ممالک کے اتحاد نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا،  جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناروے میں نیٹو کی بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جاری ہیں، جو یکم اپریل کو اختتام پذیر ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فوجی مشقوں میں نیٹو کے رکن ممالک کے 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ فوجی مشق کے دوران امریکی جنگی طیارہ ہوا میں ہچکولے کھاتا ہوا زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں 4 امریکی فوجی اہلکار موجود تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ امریکی حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم پرواز کے وقت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور بارش بھی ہورہی تھی، جسے ممکنہ طور پر حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ناروے کے وزیراعظم نے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved