پاک افغان سرحد چمن کو آمدورفت اور تجارت کے لیے کھول دیا گیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاک افغان سرحد چمن کو ایک ماہ بعد آمدورفت اور تجارت کے لیے کھول دیا گیا۔ باب دوستی دونوں ممالک کے مابین معاہدہ طے پانے کے بعد کھولا گیا ہے۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور خان نے کہا ہے کہ چمن-سپن بولدک سرحد کھولنے کے لیے افغان حکام کے ساتھ معاہدے ہوگیا ہے اور طالبان کی جانب سے سرحد آمد ورفت اور تجارت کے لیے بند کیے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد دوبارہ کھول دی گی ہے۔سفیر منصور خان نے کہا کہ سرحد پر عہدیداروں کی ملاقات کے نتیجے میں افغانستان اور پاکستان نے چمن سرحد دوبارہ پیدل آمد و رفت اور تجارت کے لیے کھول دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین اب پرعزم ہیں کہ سرحد پر آمد ورفت کا معاملہ خوش اسلوبی سےجاری رہے گا۔

سرحد حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد سرحد پر رکھی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا کر دفتری عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔باب دوستی تجارت کے لیے 24 گھنٹے جبکہ پیدل آمدورفت کے لیے صبح 7 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ چمن بارڈر سے پیدل آمدورفت والے افغان شہری شناختی دستاویزات پر پاکستان آ سکیں گے جبکہ افغان مریض بنا کسی دستاویزات کے انٹری کرا کر پاکستان آئیں گے۔ افغان حکام نے ٹریڈ و آمدورفت کے طریقہ کار سے اختلاف پر 5 اکتوبر کو باب دوستی بند کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved