کسی رکن کو ووٹ سے نہیں روکا جاسکتا، اٹارنی جنرل

20  مارچ‬‮  2022

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ فلور کراسنگ پر رکن قومی اسمبلی ڈی سیٹ ہوجاتا ہے، سوال یہ ہے کہ اس کے ڈالے گئے ووٹ کی حثیت کیا ہے؟

اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں شرکت اور ووٹ دینے سے کسی رکن اسمبلی کو نہیں روکا جا سکتا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلا سوال یہ ہے کہ اس ووٹ کی آئینی اور قانونی اہمیت کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ووٹ کو کاؤنٹ ہونا چاہیے یا نہیں اس حوالے سے ابہام موجود ہے۔دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور شعبہ قانون سے قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے مشاورت کی جس میں اسپیکرنے رائے طلب کی کہ کیا منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاسکتا ہے؟ اس پر اسپیکرکو جواب ملاکہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے،یہ قانون واضح ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved