کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سردار محمد داؤد خان فوجی اسپتال کے قریب سنی گئی ہیں۔نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی کے مطابق دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔بلال کریمی نے بتایا کہ دونوں دھماکے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved