کراچی پولیس نے کراچی کے ساحل پر غیر ملکی سکاٹش سیاح سے ناجائز پیسے مانگنے والے کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسکاٹش بلاگر ڈیلے فلپ نے کراچی کے ساحل پر گھڑ سواری کے نام پر ناجائز پیسے مانگنے والے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آ گئی جس نے ناجائز پیسے مانگنے والے کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی یوٹیوبر ڈیلے فلپ نے گھوڑے کے مالک سے 200 روپے میں گھڑ سواری کی بات کی تھی۔
گھوڑے کے مالک نے رائیڈ مکمل ہونے کے بعد 200 روپے کے بجائے 5 ہزار روپے کا تقاضہ کر دیا تھا۔