جپھی لگانے کی کوشش، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مودی کو پرے کر دیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

عالمی لیڈروں کو دیکھ کر بے قابو ہوجانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گلاسگو کانفرنس میں بھی اپنی روش نہ بدلی۔  بھارتی وزیراعظم گلاسگو کانفرنس میں اسٹیج پر آ کر پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملے اور وہاں بھی انہوں نے سماجی فاصلے کا بالکل خیال نہ رکھا، اس کے بعد وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ ایسے گلے ملے کہ اپنا منہ تک ان کے قریب لے گئے۔ اس پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے چہرے پر ناگواری عیاں ہوئی اور انہوں نے آہستہ سے نریندر مودی کو پرے کر دیا۔

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی وزیراعظم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آپے سے باہر ہوئے ہوں، اس سے پہلے بھی وہ سفارتی پروٹوکولز کا خیال کئے بغیر  عالمی لیڈران کے ساتھ بغل گیر ہو جاتےہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا کافی مذاق اڑایا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved